Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

دیوالی کو غزہ کی تباہی سےجوڑنا بھارتی ڈائریکٹر رام گوپال ورما کومہنگا پڑ گیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی فلم ڈائریکٹر رام گوپال ورما، جو ہندی اور تیلگو سنیما میں ایک معروف نام سمجھے جاتے ہیں، اس وقت شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ اپنی فلموں میں معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے والے ورما نے اس بار ایک ایسا غیر حساس بیان دیا جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔

دیوالی کے موقع پر رام گوپال ورما نے ایک متنازع پوسٹ میں اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملوں کا موازنہ دیوالی کی آتش بازی سے کرتے ہوئے لکھا، “بھارت میں صرف ایک دن دیوالی ہوتی ہے، مگر غزہ میں ہر دن دیوالی ہے”، اور اس کے ساتھ تین آگ والے ایموجیز بھی شامل کیے۔


سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس بیان پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک معروف شخص کا بچوں اور معصوم شہریوں کی ہلاکت پر طنز یا خوشی کا اظہار کرنا انسانیت کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ بیان اس بڑے مسئلے کی عکاسی کرتا ہے جس کا سامنا آج کا معاشرہ کر رہا ہے — جہاں بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ ایسی باتیں عوامی طور پر کر سکتے ہیں اور اس پر داد بھی پائیں گے۔

دوسروں نے سوال اٹھایا کہ غزہ کے مظلوم عوام نے رام گوپال ورما کا آخر کیا بگاڑا تھا جو وہ ان کی نسل کشی پر خوشی منا رہے ہیں۔

پروفیسر وی کے تریپاٹھی کی صاحبزادی راکھی تریپاٹھی نے اس موقع پر ورما کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ دیوالی کی اصل روح روشنی، امید اور انسانیت کا پیغام دیتی ہے، نہ کہ موت اور تباہی کا۔

ایک پاکستانی صارف نے ورما کو طنزیہ انداز میں مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ “اگر عقل کے پٹاخے بھی جلائے جائیں تو شاید روشنی زیادہ ہو۔”

ورما کے اس بیان نے جہاں لوگوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، وہیں یہ افسوسناک حقیقت بھی آشکار ہوئی کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز رویوں کو پسند کرنے والے افراد کی کمی نہیں۔ کئی ہزار لائکس اور حمایتی تبصروں نے ظاہر کیا کہ آن لائن دنیا میں اخلاقی زوال کتنا بڑھ چکا ہے۔

دیوالی، جو امن، روشنی اور امید کا تہوار ہے، اسے انسانی جانوں کے قتلِ عام سے جوڑنا نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ ناقابلِ معافی عمل ہے۔
مزیدپڑھیں:طورخم سرحد کی بندش سے پھلوں کی تجارت متاثر، افغان برآمد کنندگان کو بھاری نقصان

یہ بھی پڑھیں