ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کے سینئر اداکار جیتندر ممبئی میں اداکارہ زرین خان کی تعزیت کے لیے پہنچے تو ایک معمولی حادثے کا شکار ہو گئے۔
جیتندر جیسے ہی گاڑی سے اتر کر تقریب میں داخل ہو رہے تھے، ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ سیڑھیوں سے گر پڑے۔ خوش قسمتی سے وہاں موجود افراد نے فوراً انہیں سہارا دیا اور اٹھنے میں مدد کی۔
عینی شاہدین کے مطابق اداکار جلد ہی سنبھل گئے، تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں میں تشویش پائی گئی۔
دی گریٹ جتیندر جو اپنی فلموں میں فلائنگ کک سے ایک وقت میں دس دس لوگ گرادیتے تھے ۔۔۔۔
وقت بڑی ظالم چیز ہے ۔ pic.twitter.com/cmBCbXLbkl— Haider Naqvi (@IamHaiderSN) November 10, 2025
اداکار کے بیٹے تشار کپور نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں مداحوں کو یقین دلایا کہ جیتندر بالکل ٹھیک ہیں اور یہ ایک معمولی حادثہ تھا۔
تشار کپور نے کہا، ’یہ ایک چھوٹا سا حادثہ تھا، والد بالکل ٹھیک ہیں۔ مداح فکرمند نہ ہوں۔‘
یاد رہے کہ معروف اداکارہ زرین خان، جو کہ فلم ساز سنجے خان کی اہلیہ تھیں، 7 نومبر کو 81 سال کی عمر میں ممبئی میں طویل علالت کے بعد وفات پا گئی تھیں۔
تقریب میں بالی وڈ کی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی، جن میں رانی مکھرجی ، ریتھک روشن، صبا آزاد، علی گوئی، جیسمین بھاسن شامل ہیں۔
زرین خان کے سوگوار افراد میں ان کے شوہر سنجے خان اور بچے سوزین خان، سیمون اروڑا، فرح علی خان اور زید خان شامل ہیں۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد سوگوار!سینیٹر عرفان صدیقی کی نمازِ جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت!

