Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

مشہور یوٹیوبر کی موت نے مداحوں کو غمزدہ کر دیا

واشنگٹن (اوصاف نیوز)یوٹیوب پر لاکھوں سبسکرائبرز رکھنے والے معروف یوٹیوبر ڈیوڈ ایڈم ولیمز، جنہیں ’دی ڈیلی وو‘ کے نام سے جانا جاتا تھا، اپنے گھر سے مردہ حالت میں ملے ہیں۔

اوسسیولا کاؤنٹی شیرف آفس نے 51 سالہ ولیمز کی موت کی تصدیق کی، جنہوں نے اپنی آخری ویڈیو محض ایک دن قبل اپ لوڈ کی تھی۔ یوٹیوبر کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم پولیس حکام نے پوسٹ مارٹم کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ یوٹیوب پر ولیمز کے وی لاگ بہت مقبول تھے، جن میں انہوں نے امریکا کے مختلف تھیم پارکس اور مقامات کی ویڈیوز شیئر کیں۔

ڈیوڈ ایڈم ولیمز 2009 میں یوٹیوب چینل ’دی ڈیلی وو‘ کا آغاز کر کے یوٹیوب کلچر کا ایک اہم حصہ بن گئے تھے۔ ان کی دوستانہ اور پرسکون اندازِ گفتگو کو شائقین نے بہت پسند کیا۔ ان کی وفات پر ساتھی یوٹیوبرز اور مداحوں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں