کوالالمپور(ویب ڈیسک)(ویب ڈیسک)ملائیشیا کی معروف ٹک ٹاک سٹار نورال اتھیرا جو سوشل میڈیا پر اتھیرا عونی کے نام سے مشہور تھیں گذشتہ روز پیش آنے والے موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہو گئیں، مرحومہ کی عمر 21 برس تھی۔ اتھیرا عونی کے ٹک ٹاک سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 77 ہزار سے زائد فالوورز تھے، وہ ٹک ٹاک پر لائیو سٹریمنگ اور اپنے والد کے کھانے کے سٹال پر روٹی کنی (روایتی بھارتی فلیٹ بریڈ) بناتے ہوئے ویڈیوز کی وجہ سے خاصی مقبول تھیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ رات تقریباً 2 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا جب اتھیرا عونی اپنی موٹر سائیکل پر دائیں لین میں سفر کر رہی تھیں کہ ایک اور موٹر سائیکل سوار نے پیچھے سے ٹکر مار دی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دوسرے موٹر سائیکل سوار نے اپنی گاڑی کو سنبھالنے کی کوشش کی جس کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں اتھیرا عونی موقع پر ہی دم توڑ گئیں،جبکہ دوسرے موٹر سائیکل سوار کے ہاتھ، کہنی اور ران پر چوٹیں آئیں، زخمی کو ٹنکو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے، مرحومہ کی لاش کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اتھیرا عونی کی وفات کے بعد سوشل میڈیا پر غم و افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، ان کی قریبی دوست نے مرحومہ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے والد کے اسٹال پر روٹی کنی بنا رہی تھیں، ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ یہ مرحومہ کی آخری ویڈیو تھی جو انہوں نے اپنی روانگی سے قبل بنوانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اتھیرا عونی کی ناگہانی موت نے سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں کو گہرے رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے
مزیدپڑھیں:وفاق کے احکامات نظر انداز، اہم ادارے کے ملازمین کو الاؤنس سے محروم کردیا گیا
