Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

زرین خان کی پہلی محبت؟ انتہائی جذباتی پیغام وائرل

معروف بالی ووڈ اداکارہ زرین خان(Zareen Khan) کی اپنی پہلی محبت یعنی والدہ کے لیے لکھا گیا جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

38 سالہ اداکارہ ان دنوں اپنی والدہ پروین خان کے انتقال کے باعث شدید صدمے میں ہیں۔ والدہ کے انتقال کو 10 دن گزرنے کے بعد انہوں نے ایک مختصر مگر دل کو چھو لینے والا پیغام شیئر کیا۔


اپنے پیغام میں اداکارہ نے لکھا کہ والدہ کی جدائی نے دل میں ایسا خلا چھوڑ دیا ہے جو کبھی پُر نہیں ہو سکتا، اور ایک ایسا درد جو ہمیشہ ساتھ رہے گا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ “میں زیادہ کچھ نہیں کہوں گی، آپ جانتی ہیں کہ آپ کے بغیر میں کس کیفیت سے گزر رہی ہوں، آپ کی بہت یاد آتی ہے، دوبارہ ملاقات تک۔”


اداکارہ کے اس جذباتی پیغام پر مداحوں کی بڑی تعداد نے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائیں اور حوصلہ افزا پیغامات بھیجے۔
مزیدپڑھیں:ڈیزل اورمٹی کے تیل کے بعد لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول بھی سستا
یاد رہے کہ زرین خان کی والدہ کا انتقال 8 اپریل کو ہوا تھا۔ اداکارہ نے 2010 میں سلمان خان کے ساتھ فلم Veer سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا، جس کے بعد وہ متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں