Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایشوریا رائے نے ابھیشیک بچن کیساتھ شادی کو 19 سال مکمل ہونے پر تصاویر شیئر کر دیں

بھارتی معروف اداکارہ ایشوریا رائے(Aishwarya Rai) اور ان کے شوہر، اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی شادی کی 19 ویں سالگرہ ایک ساتھ منائی ہے۔

جوڑے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں اس جوڑی کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند اور کمنٹس باکس میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

ان خوبصورت تصاویر میں فنکار جوڑے کی بیٹی آرادھیا بچن بھی موجود ہیں۔
مزیدپڑھیں:‘خوبصورت ترین سٹار کا اعزاز’، ہالی وڈ اداکارہ این ہیتھوے کا انٹرویو میں ’انشااللہ‘ کہنے کا لمحہ وائرل
واضح رہے کہ ایشوریا اور ابھیشیک کی شادی 20 اپریل 2007ء کو ایک شاندار تقریب میں ہوئی تھی۔

شادی کے 4 سال بعد 2011ء کو ان کے ہاں بیٹی آرادھیا کی پیدائش ہوئی تھی۔

اپنی محبت کی کہانی بیان کرتے ہوئے ابھیشیک بچن نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ اُنہوں نے نیویارک میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوٹل کی بالکونی میں ایشوریا کو شادی کی پیشکش کی تھی۔

ان کے مطابق وہ لمحہ ان کی زندگی کا نہایت خاص اور یادگار لمحہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں