Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سوہائے علی ابڑو کی شوہر سے علیحدگی کی خبریں زیر گردش‘ ایک دوسرے کوان فالوکردیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو(Sohai Ali Abro) کی ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیاں ایک بار پھر زور پکڑنے لگی ہیں، سوشل میڈیا صارفین ان دنوں ان کی نجی زندگی میں ممکنہ تبدیلیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

حالیہ دنوں میں مداحوں نے یہ نوٹ کیا کہ اداکارہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شادی سے متعلق زیادہ تر تصاویر اور پوسٹس غائب ہوچکی ہیں، جس کے بعد علیحدگی کی افواہوں نے شدت اختیار کرلی۔ اگرچہ ان کی مایوں کی تصاویر تاحال موجود ہیں، تاہم دیگر مشترکہ لمحات کو ہٹایا جانا صارفین کے لیے سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

مزید برآں، دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر ان فالو بھی کردیا ہے، جسے مداح اس ممکنہ دوری کی ایک اور علامت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ سوہائے علی ابڑو نے آخری بار نومبر 2022 میں اپنے شوہر کے ساتھ ایک ریل شیئر کی تھی، جبکہ 2024 میں فادرز ڈے کے موقع پر بھی انہوں نے ایک پوسٹ کے ذریعے شوہر کا ذکر کیا تھا، جس کے بعد سے کوئی نئی مشترکہ سرگرمی سامنے نہیں آئی۔

مزیدپڑھیں:ایف آئی اے میں بھرتی مکمل میرٹ پر ہو گی ، کسی بھی سفارش یا دبا ئوپر فوری نااہلی ہو گی ، محسن نقوی

ابھی تک اداکارہ یا ان کے شوہر کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی، تاہم سوشل میڈیا پر جاری یہ خاموشی اور بدلتے اشارے مداحوں میں چہ مگوئیوں کو مزید بڑھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں