Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

وائرل ویڈیومعاملہ، تنقید پر اداکارہ حرا خان اور ارسلان خان کا کرارا جواب

اداکارہ حرا خان(Hira Khan) اور اداکار ارسلان خان نے اپنی تازہ ڈانس ویڈیو پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے منفی تبصروں پر ردِعمل دیا ہے۔

دونوں کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں ساحلِ سمندر پر ایک بالی ووڈ گانے پر خوشگوار موڈ میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ان کی کیمسٹری اور ہلکے پھلکے انداز کو کئی صارفین نے سراہا، تاہم کچھ افراد نے ان کے لباس اور انداز پر تنقید بھی کی۔

مزیدپڑھیں:لاعلاج قرار دیے جانے کے5 دن بعدکینسر کی مریضہ نے شادی کر لی

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے جوڑے کے طرزِ زندگی پر سوال اٹھائے، جبکہ کچھ نے غیر ضروری اور ذاتی نوعیت کے سخت تبصرے کیے۔ ایک صارف نے نازیبا انداز میں رائے دیتے ہوئے کہا کہ ایسے انداز معاشرتی اقدار کے خلاف ہیں، جبکہ ایک اور تبصرے میں ان کے کام کے حوالے سے تنقید کی گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Khan (@hirrakhann)


ان تنقیدوں کے جواب میں ارسلان خان نے مختصر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ منفی سوچ رکھنے والے افراد کو محنت پر توجہ دینی چاہیے، جبکہ حرا خان نے اپنے جواب میں کہا کہ وہ اپنی زندگی اور کامیابیوں سے مطمئن ہیں اور غیر ضروری تنقید کو اہمیت نہیں دیتیں۔
یہ معاملہ سوشل میڈیا پر ایک بار پھر اس بحث کو جنم دے رہا ہے کہ شوبز شخصیات کی نجی زندگی اور سوشل میڈیا مواد پر تنقید کی حدود کہاں تک ہونی چاہیے، اور کیا ہر وائرل ویڈیو پر ذاتی حملے درست ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں