Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

لاعلاج قرار دیے جانے کے5 دن بعدکینسر کی مریضہ نے شادی کر لی

برطانیہ میں ایک نوجوان خاتون کی دل کو چھو لینے والی کہانی سامنے آئی ہے، جس نے کینسر کے انتہائی مشکل مرحلے کے باوجود اپنی زندگی کے آخری دنوں میں شادی کا خواب پورا کیا۔

رپورٹس کے مطابق الانا میتھیوز(Alana Matthews) کو 2023 کے آخر میں ابتدائی طور پر عام فلو جیسی علامات محسوس ہوئیں، جسے موسم کی عام بیماری سمجھ کر نظرانداز کر دیا گیا۔ تاہم ان کی طبیعت مسلسل بگڑتی گئی اور بار بار ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے باوجود ابتدائی طور پر صرف سینے کے انفیکشن کی تشخیص ہوئی۔

فروری 2024 میں حالت مزید خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں تفصیلی معائنے کے بعد انکشاف ہوا کہ وہ ایکیوٹ مائیلوئڈ لیوکیمیا یعنی خون کے جارحانہ کینسر میں مبتلا ہیں۔ وہ کئی ماہ تک علاج کے مراحل سے گزرتی رہیں اور کیموتھراپی کے بعد وقتی طور پر بہتری بھی آئی۔

بعد ازاں بیماری ایک بار پھر لوٹ آئی اور مزید علاج اور کلینیکل ٹرائلز کے باوجود صورتحال پیچیدہ ہوتی گئی۔ بالآخر جولائی 2025 میں ڈاکٹروں نے اہلِ خانہ کو آگاہ کیا کہ اب علاج کے مزید امکانات موجود نہیں۔

مزیدپڑھیں:سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

ایسے نازک وقت میں الانا نے اپنے شریکِ حیات چارلی سے شادی کا فیصلہ کیا۔ قریبی دوست کے مطابق دونوں نے صرف پانچ دن کے اندر شادی کی تمام تیاریاں مکمل کیں اور ایک سادہ مگر جذباتی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

دوستوں کا کہنا ہے کہ شدید بیماری کے باوجود الانا نے اس دن کو یادگار بنانے کے لیے بھرپور حوصلہ دکھایا اور اپنی کمزوری کے باوجود خوشی کے لمحات کو جینے کی کوشش کی۔

شادی کے کچھ عرصے بعد ان کی طبی حالت مزید خراب ہوتی گئی اور اکتوبر 2025 میں وہ اپنے اہلِ خانہ اور پیاروں کے درمیان دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

ان کی قریبی دوست کیٹی پاول نے ان کی یاد میں فلاحی مہمات شروع کیں اور کینسر سے آگاہی کے لیے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے فنڈز بھی جمع کیے۔ ان کا کہنا ہے کہ الانا کی کہانی اس بات کی یاد دہانی ہے کہ جسمانی علامات کو کبھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے اور بروقت تشخیص زندگی بچا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں