بالی ووڈ کی مشہور فلم “دیو ڈی” (2009) نے ریلیز کے ساتھ ہی انڈسٹری میں ایک نیا رجحان پیدا کیا اور اس فلم سے اداکارہ ماہی گل نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔
ہدایتکار انوراگ کیشپ(Anurag Kashyap) کی اس منفرد پیشکش میں مرکزی کردارابھے دیول( Abhay Deol) نے ادا کیا، جبکہ ماہی گل نے بطور ہیروئن اپنی پہلی فلم میں ہی شاندار اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کر لی۔
فلم میں ماہی گل کے کردار “پارو” کو ایک جذباتی اور بے باک کردار کے طور پر پیش کیا گیا، جس میں ان کے کئی مناظر اس وقت کے لحاظ سے کافی جرات مندانہ تصور کیے گئے۔ ان کی اداکاری اور اسکرین پریزنس نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
فلمی ناقدین کے مطابق “دیو ڈی” ایک جدید انداز میں کلاسیکی کہانی “دیوداس” کا نیا ورژن تھی، جس میں محبت، رشتوں کی پیچیدگی اور جذباتی ٹوٹ پھوٹ کو مختلف انداز میں پیش کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:گریٹر اسرائیل منصوبہ، صیہونی فوج نے شام کی حدود میں عارضی چوکیاں قائم کرلیں
فلم کی ریلیز کے بعد ماہی گل کو انڈسٹری میں ایک مضبوط اور بولڈ اداکارہ کے طور پر پہچان ملی، تاہم بعد میں انہوں نے مختلف نوعیت کے کردار بھی ادا کیے۔ اس کے باوجود ان کی پہلی فلم آج بھی ان کے کیریئر کا سب سے نمایاں اور یادگار آغاز سمجھی جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق “دیو ڈی” نہ صرف ہدایتکاری کے لحاظ سے بلکہ نئے اداکاروں کے کیریئر بنانے میں بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔
