Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایشا امبانی کی 1800 ہیروں اور قیمتی پتھروں سے بنی ساڑھی کے چرچے

(اوصاف نیوز)بھارتی کاروباری خاتون ایشا امبانی کی سونے اور ہیروں سے بنی ساڑھی توجہ کامرکز بن گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے میٹ گالا میں دنیا بھر سے مختلف آرٹسٹوں نے شرکت کی جس میں ایک تھیم کے تحت اپنےلباس کے آرٹ کی نمائش کی گئی،وہاں بھارت سے تعلق رکھنے والی مختلف شوبز اور کاروباری شخصیات نے بھی اپنے کلچر اور آرٹ کا مظاہرہ کیا،ایشا امبانی بھی ان ہی میں سے ایک تھیں جنہوں نے سونے کی تار، 1800 ہیروں اور قیمتی پتھروں سے سجی ساڑھی کا انتخاب کیا۔

ایشا امبانی کے سفید رنگ کے پھولوں کے گجرے اور20 سال پرا اسٹیل سے بنا آم بھی توجہ طلب رہا جسے کریشیے میں بُنا گیا تھا، آم مشہور بھارتی فنکار سبودھ گپتا کا ایک مجسمہ ہے، جو روزمرہ کی چیزوں کو اعلیٰ فن میں تبدیل کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں ایشا امبانی نے بتایا کہ ان کی ساڑھی کا بلاؤز والدہ کی جیولری سے بنایا گیا جبکہ انہوں نے تمام تر زیورات اپنی والدہ کے پہنے،یہ ساڑھی ڈیزائنر گورو گپتا کی تیار کردہ ہےجو سودیش کے کاریگروں کے ذریعے تیار کروائی گئی ۔
مزید پڑھیں :سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ،وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

یہ بھی پڑھیں