Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

بھارتی مداح کی فرمائش شاہد آفریدی نے پوری کردی

کراچی (سپورٹس ڈیسک )سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارتی مداح خاتون کی فرمائش پر انہیں سالگرہ وش کر کے ان کی دلی خواہش پوری کردی۔شاہد آفریدی کرکٹ کی دنیا کا بڑا نام ہیں جو پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی خاصے مقبول ہیں۔بھوانہ پریا درشنی نامی بھارتی خاتون مداح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں شاہد آفریدی کو مخاطب کر کے لکھا کہ ’صبح بخیر شاہد، میں اپنے سب سے اہم دن پر اب تک انتظار کررہی ہوں کہ آپ مجھے وش کریں‘۔

پوسٹ میں خاتون کا مزید کہنا تھا کہ کیا دوسروں کی طرح میری خواہش بھی پوری ہوگی، میں بہترین کی امید کررہی ہوں۔جس کے جواب میں پاکستانی کرکٹر نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خوش رہو۔
شاہد آفریدی کس اداکارہ کے سفر کے بہترین ساتھی ثابت ہوئے ؟
شاہد آفریدی کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد ملنے پر خاتون مداح کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔ایک اور جوابی پوسٹ میں خاتون نے شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میرا دن اور میری سالگرہ انتہائی بہترین دن میں بدل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں