Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

اعظم خان کی ڈالرز سے پسینہ پونچھنے کی ویڈیو وائرل٬ بابر اعظم نے کیا کہا؟

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے دو مقبول ترین کھلاڑیوں اعظم خان اور کپتان بابر اعظم کے درمیان ہونے والی ایک دلچسپ بات چیت کی مضحکہ خیز ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

اس ویڈیو ہونے والی گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ ڈالرز پر مذاق کر رہے ہیں-

ویڈیو میں بابر اعظم جو بظاہر دکھائی نہیں دے رہے٬ اعظم خان سے سوال کرتے ہیں کہ ابّا کیا ہوا؟

مزیدپڑھیں:کرینہ میں نخرہ نہیں، بہت سادہ ہیں، کرن ملک کون کون سی بھارتی اداکاراؤں سے مل چکی ہیں؟

جس کے جواب میں اعظم خان غیر ملکی کرنسی سے چہرہ صاف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بہت زیادہ گرمی وسیم بھائی۔

اعظم خان کے اس مضحکہ خیز جواب دیگر کرکٹر زور دار قہقہہ لگاتے ہیں۔

اس وقت یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے نہ صرف وائرل ہورہی ہے بلکہ اسے صارفین نے بہت زیادہ پسند بھی کیا ہے اور ساتھ ہی مختلف قسم کے تبصرے بھی کیے ہیں-

یہ بھی پڑھیں