Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

انگلینڈ نے پاکستان کودوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 23رنز سے شکست دیدی

برمنگھم(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ نے پاکستان کودوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 23رنز سے شکست دیدی،4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 184 رن کا ہدف دیا ہے۔قومی ٹیم جواب میں‌19.2اوورز میں‌160رنز بناکرآئوٹ ہوگئی.پاکستان کی جانب سےفخرزمان 45 اور بابراعظم 32 رن بنا کر نمایاں رہے۔

ان کے علاوہ افتخار احمد 23، عماد وسیم 22 اور اعظم خان نے 11 رن بنائے۔ محمد عامر 5، شاداب خان 3 اور صائم ایوب 2 رن بناسکے، محمد رضوان صفر پر آؤٹ ہوئے۔

برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ پر 183 رن بنائے۔

انگلش بلے باز ول جیک نے 37 ، جونی بیئرسٹو نے 21 اور فل سالٹ نے 13 رن بنائے۔

معین علی 4، کرس جارڈن 3 ، لیام لیونگسٹن 2 اور ہیری بروک نے ایک رن بنایا، جوفرا آرچر 12 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،عماد وسیم اور حارث رؤف نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہےکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں