Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

بھارت سے جیتا ہوا میچ ہار نےپرنسیم شاہ کے بہتے آنسوؤں نےسرحد کے آر پار تمام مداحوں کے دل پگھلا دئیے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں بھارت کے ہاتھوں جیتا ہوا میچ ہارنے کے بعد پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے پویلین لوٹتے ہوئے دل شکستہ رونے نے شائقین کرکٹ کو بھی اداس کر دیا۔

نیویارک کے شہر ناساؤ کاؤنٹی گراؤنڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 19ویں میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوا اور بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی۔

اگرچہ میچ کے اختتام نے پاکستانی کرکٹ شائقین کو افسردہ کر دیا لیکن میچ کا آغاز پاکستانی ٹیم کے حق میں ہوا اور باؤلرز نے پوری بھارتی ٹیم کو 19 اوورز میں ہی پویلین بھیج دیا لیکن پھر روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی بلے بازوں کے بلے کام نہیں.

پاکستانی کرکٹ شائقین میچ جاتے دیکھ کر ششدر رہ گئے لیکن میچ کے اختتام پر اسکرینز پر نظر آنے والے ایک منظر نے پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ بھارتی کرکٹ شائقین کو بھی دکھی کر دیا اور وہ تھا نسیم شاہ کا رونا۔

یاد رہے کہ نسیم شاہ نے باؤلنگ میں کمال دکھایا اور 3 مشکل وکٹیں حاصل کیں جن میں ویرات کوہلی کی وکٹ بھی شامل تھی اور جب بلے بازوں کے بلے کام نہ آئے تو نسیم شاہ نویں نمبر پر میدان میں اترے اور آخری اوور میں نسیم شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ چوکے لگائے گئے لیکن وہ پاکستان کو جیت نہ دلا سکے اور پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز ہی بنا سکی۔

جہاں بھارتی ٹیم جیت کا جشن مناتی نظر آئی وہیں نسیم شاہ ساتھی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ پویلین لوٹتے نظر آئے اور اسی دوران وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔

نسیم شاہ کو روتا دیکھ کر شائقین کرکٹ بھی افسردہ ہو گئے اور نسیم کے غم میں برابر کے شریک نظر آئے۔ نسیم شاہ کو اداس دیکھ کر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بھی ان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر بھی شائقین نسیم شاہ کی تعریفیں کرتے نظر آئے کیونکہ نسیم شاہ ہمیشہ ہر میچ میں اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کرتے ہیں اور ٹیم کو جتوانے کا عزم ان کے ہر عمل سے ظاہر ہوتا ہے۔

 مزید پڑھیں:  بھارت سے شکست، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کرکٹ ٹیم میں میجر سرجری کا عندیہ

یہ بھی پڑھیں