Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

سابق بھارتی فاسٹ بولر ڈیوڈ جانسن چوتھی منزل سے گر کر ہلاک

ممبئی(نیوزڈیسک) سابق بھارتی فاسٹ بولر ڈیوڈ جانسن اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل سے گر کر ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 52 سالہ ڈیوڈ جانسن اپنے اپارٹمنٹ کی بالکنی سے نیچے گر کر ہلاک ہوئے، انہوں نے سوگواروں میں بیوی اور 2 بچوں کو چھوڑا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ جانسن اپنے گھر کے نزدیک ایک کرکٹ اکیڈمی چلاتے تھے، ان کی کئی دنوں سے طبیعت خراب تھی۔حادثے کے بعد ڈیوڈ جانسن کو ہسپتال منتقل کیا گی

ا تاہم ڈاکٹروں نے ہسپتال آنے سے قبل ان کی موت کی تصدیق کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ جانسن نے اپنے کیریئر میں 2 ٹیسٹ میچز اور 39 فرسٹ کلاس میچز کھیلے تھے۔
پیپلزپارٹی ، ن لیگ میں ڈیڈ لاک برقرار، بلاول کی بجٹ اجلاس میں تعاون سے معذرت

یہ بھی پڑھیں