Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے پہلے بڑا حملہ ، متعلقہ فرانسیسی حکام کی دوڑ یں لگ گئیں

پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے پہلے ہائی اسپیڈ ٹرین نیٹ ورک پر حملے کیے گئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ اور آگ لگائی گئی جس سے ریلوے کا نظام مفلوج ہوگیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہائی اسپیڈ ٹرین نیٹ ورک پر حملے بد نیتی پر مبنی کارروائیاں ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی بڑی تعداد کو منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ کئی ٹرینوں کو متبادل روٹس فراہم کیے گئے ہیں۔ فرانسیسی ریل کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کا مقصد ٹرین نظام کو مفلوج کرنا تھا، نیٹ ورک مفلوج کرنے کے لیے بڑے پیمانے کا حملہ کیا گیا ہے۔

لڑائی کے لیے تیار ہوں، ایلون مسک کاایک مرتبہ پھر مارک زکربرگ کو لڑنے کا چیلنج 

یہ بھی پڑھیں