Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

افغان کرکٹ ٹیم کو جھٹکا ، ٹاپ آرڈر بیٹسمین احسان اللہ جنت پر 5 سال پابندی عائد

کابل(نیوزڈیسک)افغان کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا،کرپشن کے الزام میں افغان ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین احسان اللہ جنت کے کھیلنے پر پانچ سال کی پابندی لگادی، افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق احسان اللہ جنت نے کابل پریمئر لیگ کے دوران بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل دونوں کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی ۔

ذرائع کے مطابق کرکٹر احسان اللہ آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.1.1 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ 5 سالہ پابندی کے دوران احسان اللہ جنت کسی کرکٹ کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے، کرکٹر پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

افغان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے انکشاف کیا کہ 3 دیگر کھلاڑیوں کا بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا شبہ جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ احسان اللہ افغانستان کی جانب سے 20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔
اسلام آباد، راولپنڈی میں طوفانی بارش، نالہ لئی میں‌طغیانی سکول بند، رین ایمرجنسی نافذ،سائرن بج اٹھے

یہ بھی پڑھیں