Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

مجھے پاکستانی روٹی چاہیے،سادہ طبعیت کھلاڑی ارشد ندیم کا ورلڈ کلاسٹریننگ کیمپ ادھورا چھوڑ نے کا دلچسپ واقعہ،دیکھیں

جیولین تھرو اسٹار ارشد ندیم 7 سال قبل دیسی روٹی کھانے کے شوق میں ماریشس سے 6 ماہ پہلے ہی ٹریننگ کیمپ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس آگئے تھے۔پاکستان ایتھلیکٹس فیڈریشن کے سابق صدر میجر جنرل اکرم ساہی نے جنگ کو بتایا کہ 7 سال قبل عالمی فیڈریشن سے ان کے لیے اسکالر شپ حاصل کی تھی، انہیں ماریشس میں ورلڈ کلاس کوچ کی نگرانی میں 6 ماہ کی ٹریننگ لینی تھی مگر دو دن بعد ہی انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستانی روٹی چاہیے۔

اکرم ساہی کے مطابق ارشد نے کہا کہ کھانے میں مزہ نہیں آرہا، مجھے واپس بلالیں، ہم نے مقامی افراد کی مدد سے پاکستانی اور بھارتی ریسٹورینٹ سے روٹی کا بند وبست بھی کرایا مگر وہ خوش نہیں تھےجس پر واپس بلالیا۔میجر جنرل اکرم ساہی نے کہا کہ پھر ایک بار انہیں ٹریننگ کے لیے باہر بھیجنے کا انتظام کرایا اور ان کی اہلیہ کو بھی ساتھ بھیجنے کا کہا مگر بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے وہ نہیں جاسکیں، ارشد وہاں بھی مطمئن نہیں تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ارشد سادہ طبعیت کا کھلاڑی ہے، ہماری ہدایت پر اپنی پہلی تھرو ہی طویل پھینکنے کی حکمت عملی اپنائی جس سے کوالیفائی راؤنڈ میں فائدہ ہوا۔

شاندار فتح کے بعد ارشد ندیم اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوگئے

یہ بھی پڑھیں