Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

ارشد ندیم گولڈ میڈل جیتنے پر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے ، ویڈیو وائرل

پیرس (نیوزڈیسک)اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو فائنل میں تاریخی جیت کے بعد ارشد ندیم زار و قطار رو پڑے۔27 سالہ ارشد 92.97 میٹر کی تھرو کرکے پاکستان کی تاریخ میں طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے انفرادی ایتھلیٹ بن گئے اور گولڈ میڈل جیتنے کیلئے پر اُمید ارشد ندیم نے اولمپک کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

جیولین تھرو ایونٹ میں ارشدندیم کی جیت پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کھلاڑی سابق چیئرمین ایتھلیٹکس فیڈریشن اکرم ساہی سے مل کر رو پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بناتے ہوئے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوادیا۔

یاد رہے کہ آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو پاکستان نے اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا جب کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے ہی دلوایا تھا۔


خدا کے لئے آج تو ٹوئٹر (X) کھول دو،ارشد ندیم کی کامیابی پرسینئر صحافی و اینکر پرسن کی حکومت سے اپیل

یہ بھی پڑھیں