لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم کی والدہ نے بیٹے کی کامیابی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئےکہا کہ وہ اپنے بیٹے کے استقبال کیلئے پھول لے کر جائیں گی،بیٹے کی کامیابی کیلئے بہت دعائیں کی، خوشی ہے بیٹے نے ملک وقوم کا نام روشن کیا۔اتھلیٹ ارشد ندیم کی کامیابی پر ان کے گھر جشن کا سماں ،
ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے میرے بیٹے کی کامیابی کیلئے دعائیں کیں ۔ بیٹے کی کامیابی پر بہت خوش ہوں، پوراپاکستان بھی خوش ہے اور اپنے بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں۔بھابھی کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ دل کہتا تھا کہ ارشد ندیم گولڈ میڈل جیتے گا۔ میں نے اپنے گھروالوں سے کہہ دیا تھا کہ ارشد جیتے گا۔
ارشد ندیم کی بہن کا کہنا تھا کہ آج اتنے خوش ہیں کہ سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا بانٹیں۔پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے کے دوران ارشد ندیم کے گھر کے باہر سینکڑوں لوگ مقابلہ دیکھنے کیلئے موجود تھے ، ارشد ندیم کے ہر تھرو پر رقص کرتے رہے۔ تاریخ ساز کامیابی پر اہل محلہ بھی خوشی سے سرشار، لوگوں کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے میاں چنوں کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا ۔
پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنی مہارت کا کمال کرتے ہوئے اولمپکس کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کر دیا ساتھ ہی 40 سال بعد پاکستانیوں کے چہروں پر خوشیاں ہی خوشیاں بکھیر دیں، ارشد ندیم نے تاریخ رقم کی تو خود بھی سجدہ ریز ہوگئے اورخوشی سے آنکھیں اشکبار ہوگئیں۔
ارشد ندیم کی طرح ہماری عدلیہ نے بھی ورلڈ ریکارڈ توڑ دئیے، بلاول بھٹو


