Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال ، واٹرکینن سلیوٹ پیش

لاہور(نیوزڈیسک)پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔ ان کا ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ارشد ندیم کے طیارے کو لاہور ائیرپورٹ پر واٹرکینن سیلیوٹ پیش کیا گیا۔ ورلڈ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے وطن واپس پہنچنے پر لاہور ایئرپورٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

عوام کے جم غفیر کے ارشد ندیم کے پاکستان پہنچنے پر پاکستان زندہ آباد اور ارشد ندیم زندہ آباد کے نعرے ۔پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، وزیر کھیل پنجاب فیصل سیف، چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد، احسن اقبال، مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ارشد ندیم کو پھولو کے ہار پہنائے اور مبارکباد دی۔ اس موقع پر ارشد ندیم کے والد بھی موجود تھے جو بہت خوش نظر آ رہے تھے۔
صدر آصف علی زرداری کا ارشد ندیم کو سول ایوارڈ ہلال امتیاز دینے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں