اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیرس اولمپکس کے ٹاپ ایتھلیٹ ارشد ندیم کو شاندار کارکردگی پر ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے خط میں ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہ کہ پاکستانی ایتھلیٹ نے عالمی سطح پر ملک کا سر فخر سے بلند کردیا۔ ارشد ندیم کی شاندار کامیابی ملک کیلئے باعث فخر ہے۔” صدر مملکت ندیم کو کھیلوں کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ایک خصوصی تقریب منعقد کرنے اور سویلین ایوارڈ دیں گے۔
ٹاپ ایتھلیٹ ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس 2024 میں شاندار کارکردگی پر پاکستان کے دوسرے سب سے بڑے ایوارڈ ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔ اس کا اعلان ہفتہ کو کیا گیا ہے۔27 سالہ ارشد ندیم نے جمعرات کو پیرس میں مردوں کے جیولن تھرو ایونٹ میں 92.97 میٹر کی ریکارڈ توڑ تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ اس کے تھرو نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں قائم 90.57 میٹر کا اولمپک ریکارڈ توڑ دیا۔
یہ گزشتہ 36 سالوں میں پاکستان کا پہلا انفرادی تمغہ ہے اور اب تک کا پہلا انفرادی گولڈ میڈل ہے۔ صدر آصف علی زرداری کی ہدایات کے بعدصدارتی آفس کی جانب سے ایوارڈ تقریب کیلئے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کردیا۔صدر زرداری نے اپنے خط میں ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ارشد ندیم نے عالمی سطح پر ملک کا سر فخر سے بلندکردیا۔” صدر مملکت ندیم کو کھیلوں کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ایک خصوصی تقریب میں سویلین ایوارڈ دیں گے۔
قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال ، واٹرکینن سلیوٹ پیش


