Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

25 اوورز میں 2 بال استعمال کی جائیں،آئی سی سی نے کرکٹ کے فروغ کیلئے تجاویز پیش کردیں

دبئی(نیوزڈیسک)دبئی میں آئی سی سی بورڈ میٹنگز میں آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے نئی سفارشات کیں جس کے مطابق ڈبلیو ٹی سی کے اگلے سائیکل میں ٹیسٹ سیریز 2 کی بجائے 3 میچز پر مشتمل ہونی چاہیے۔

آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا اورنیوزی لینڈ سمیت کچھ ممالک صرف 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلتے ہیں، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت زیادہ میچز کی سیریز کھیلتے ہیں، اس طرح ٹیسٹ کرکٹ کےفروغ میں مدد نہیں ملتی جب کہ پوائنٹس کی تقسیم بھی غیرمنصفانہ ہوجاتی ہے۔کمیٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ اگلے سائیکل میں میزبان ممالک کو شیڈول بناتے وقت زیادہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچز رکھنے چاہیئں، بھارت میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے ٹکٹ عام ٹیسٹ کی نسبت زیادہ فروخت ہوئے۔

اس کے علاوہ آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے ون ڈے کرکٹ کے پہلے 25 اوورز میں 2 گیندیں استعمال کرنے کی سفارش کی ہے۔کمیٹی نے کہا کہ ون ڈے میچ میں 25 اوور ز کے بعد ایک ہی گیند استعمال کی جائے۔بیٹرز اور بولرز میں توازن برقراررکھنے کے لیے ایک یہ سفارش دی گئی۔بتایا جارہا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کپتانوں کو بھیجی جائیں گی۔

شوہر کی لمبی عمر کیلئے ’ورت‘ رکھنے والی بیوی نے اسی روز زہر دے دیا

یہ بھی پڑھیں