راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی آدھی ٹیم 98 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے اور انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے چھ رنز بنا لیے ہیں۔
پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے،اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بیٹنگ ہی کرتے۔مسعود نے کہا کہ ٹاس کبھی پلان کے مطاق ہوجاتا ہے کبھی نہیں، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری تیاری ہے اور اس کے مطابق کھیلیں گے، ا نگلینڈ کے خلاف کھیلنا اچھا تجربہ ہے۔
انگلینڈ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ایک اچھی وکٹ لگ رہی ہے،اچھی کارکردگی کامظاہرہ کریں گے،واضح رہے کہ پہلا ٹیسٹ انگلینڈ نے جیتا تھا اور دوسرا ٹیسٹ پاکستان نے جیتا تھا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی، جانوروں کو تکلیف پہنچانے پر3 ماہ قید،50 ہزار جرمانے کی سزا کا بل منظور



