راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے۔پاکستان نے اس وقت 177 رنز اسکور کرلیے ہیں جب کہ قومی ٹیم کے سات کھلاڑی آؤٹ ہیں، اس وقت پاکستان پہلی اننگز میں 70 رنز کے خسارے میں ہے۔
قومی ٹیم نے اپنی اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز سے شروع کی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم کے 5 کھلاڑی 151 رنز پر آؤٹ ہوچکے ہیں اسے مہمان ٹیم کے خلاف 116 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔قومی ٹیم نے دوسرے روز 3 وکٹوں کے نقصان پر 73 سے بیٹنگ کا آغاز کیا، تو کپتان شان مسعود اور سعود شکیل 16، 16 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔
تاہم یہ اسکور میں زیادہ اضافہ نہ کرسکے اور قومی کپتان 26 رنز بنا کر اسپنر شعیب بشیر کی گیند پر سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔اس کے بعد سعود شکیل کا ساتھ دینے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کریز پر پہنچے، دونوں نے مل کر مجموعہ 151 رنز پر پہنچایا، تاہم ریحان احمد نے اس اہم پارٹنر شپ کا خاتمہ کر دیا۔
محمد رضوان 25 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے اور 151 رنز قومی ٹیم کے آدھے کھلاڑی پولین لوٹ گئے۔دوسرے اینڈ پر بائیں ہاتھ کے سعود شکیل نے اچھی بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے نصف سینچری اسکور کرلی ہے۔انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر اور ریحان احمد نے 2، 2 جبکہ جیک لیچ اور گس اٹکنسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سلمان خان سےمتعلق پاکستانی اداکارہ کا حیرت انگیز بیان سامنے آگیا



