Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

ایمرجنگ ایشیا کپ : سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اومان(سپورٹس ڈیسک)ایمرجنگ ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دیا، جواب میں سری لنکا کی ٹیم نے 16.3 اوورز میں 3 وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔

سری لنکا کی جانب سے یشودھا لنکا نے 11 رنز بنائے، لاہرو اڈارا 43، وکرما سنگھے 52 اور سہان 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم اور عباس آفریدی ایک ، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل پاکستان شاہینز کی جانب سے اننگز کا آغاز عمیر بن یوسف اور یاسر خان نے کیا،عمیر بن یوسف کے علاوہ کوئی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا۔

شاہینز کی جانب سے کپتان محمد حارث سمیت 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، 135 کے مجموعی سکور میں 68 رنز عمیر بن یوسف نے بنائے۔

یاسر خان 2، کپتان محمد حارث 6، قاسم اکرم صفر، حیدر علی 14، عرفات منہاس 10، عبدالصمد صفر، عباس آفریدی 9 اور عمران جونیئر 13 رنز بنائے جبکہ شاہنواز دھانی صرف پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

سری لنکا کی جانب سے داشن ہمینتھا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ نیپون اور ایشان ملنگا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرا سیمی فائنل
ایمرجنگ ایشیا کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج ہی بھارت اے اور افغانستان اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔
مزیدپڑھیں :راولپنڈی کے علاقے اسلام آباد میں شامل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

یہ بھی پڑھیں