Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

پنڈی ٹیسٹ ، پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سریز اپنے نام کرلی

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پنڈی ٹیسٹ ، پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سریز اپنے نام کرلی، پاکستانی اسپنرز کی شاندار بولنگ کے سامنے انگلینڈ کی ٹیم ٹھہر نہ سکی، دوسری اننگز میں 112 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی ،

پاکستان کو جیت کے لیے 36 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ نے تباہی پھیر دی۔رمیچ کے دوران انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 36 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز پاکستان صائم ایوب اور عبد اللہ شفیق نے کیا لیکن 14 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب جیک لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

صائم کے آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود وکٹ پر آئے اور آتے ساتھ ہی 3 گیندوں پر 3 چوکے لگا دیے اور پھر قومی ٹیم کے کپتان نے چھکا لگا کر ووننگ شارٹ کھیلا۔

پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 24 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی تو جو روٹ 5 اور ہیری بروک 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے لیکن نعمان علی نے پہلے 26 کے انفرادی اسکور پر ہیری بروک کو آؤٹ کی

ا اور پھر کپتان بین اسٹوکس کو بھی 3 رنز پر پویلین بھیج دیا۔انگلینڈ کی چھٹی وکٹ 75 رنزپرگری اور جیمی اسمتھ 3 رنز بناکر ساجد خان کی گیندپر آؤٹ ہوئے، انگلینڈ کی ساتویں وکٹ 85 رنزپر گری اور نعمان علی نے جو روٹ کو 33 پر چلتا کیا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے پاکستان کے 30ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

یہ بھی پڑھیں