Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

ڈیوڈ وارنر پر عائد پابندی ختم، 6 سال بعد کپتانی مل گئی

سڈنی(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر ڈیوڈ وارنر ساڑھے 6برس پابندی کا سامنا کرنے کے بعد ڈائریکٹ ہی کپتان بن گئے، وہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سڈنی تھنڈر کی قیادت کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو پابندی ہٹنے کے بعد کپتانی مل گئی، وہ بی بی ایل میں سڈنی تھنڈر کی پھر سے قیادت کریں گے۔ سڈنی تھنڈر نے بھی ڈیوڈ وارنر کو قیادت سونپنے کی تصدیق کردی ہے۔

ڈیوڈ وارنر کو کرس گرین کی جگہ سڈنی تھنڈر کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ ڈیوڈ وارنر پر 2018 میں بال ٹیمپرنگ کے سینڈ پیپر اسکینڈل کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی اور کرکٹ آسٹریلیا نے ان پر تاحیات لیڈر شپ بین لگایا تھا۔

تاہم، ڈیوڈ وارنر نے پابندی کے ریویو کے لیے اپیل کی تھی۔ جس پر 2ہفتے قبل کرکٹ آسٹریلیا کے کنڈکٹ کمیشن نے ازسرِ نو جائزہ لیا اور ساڑھے 6برس بعد یہ پابندی اٹھالی تھی۔

واضح رہے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ڈیوڈ وارنر نے تمام معیار پورے کیے جس پر 3 رکنی پینل نے متفقہ طور پر پابندی اٹھائی ہے۔

یاد رہے ڈیوڈ وارنر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں، اب وہ صرف لیگ کرکٹ میں متحرک ہیں، اور بی بی ایل میں کپتانی ملنے پر خوشی کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔
مزیدپڑھیں:’اس میں سفر موت کو دعوت دینے جیسا ہے‘، جدہ جانے والی پی آئی اے فلائٹ کی نئی ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں