لاہور (نیوزڈیسک)عماد وسیم اور محمد عامر کے بعد دراز القامت فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔محمد عرفان کا کہنا تھا کہ تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں۔
بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔محمد عرفان نے کہا ہے کہ سپورٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں۔واضح رہے کہ محمد عرفان نے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
26 نومبر کو گولی کیوں چلائی؟حکومت کو جواب دینا ہوگا، بیرسٹر سیف



