مدینہ منورۃ(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی مسجدِ نبوی ﷺ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اپنے والد، بھائی اور کچھ ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں بابر اعظم کو دیگر زائرین کے ساتھ مل کر مسجد نبوی ﷺ میں روزہ افطار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس وائرل ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:دنیا کے چند دراز قد انسانوں میں شامل نصیر سومرو انتقال کر گئے

