Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا اگلی فائٹ کا اعلان

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان کے بین الاقوامی پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے اپنی اگلی فائٹ کا اعلان کر دیا۔

عثمان وزیر ڈبلیو بی سی سلور ویلٹر ویٹ ٹائٹل کے لیے رنگ میں اتریں گے، ٹائٹل فائٹ 30 اگست کو بنکاک، تھائی لینڈ میں منعقد ہو گی۔

عثمان وزیر ٹاپ رینک انڈونیشین حریف فرنینڈس کا سامنا کریں گے۔

عثمان وزیر کے حریف انڈونیشیائی باکسر فرنینڈس سابق ڈبلیو بی سی ایشین چیمپئن ہیں۔

پاک انڈونیشین ٹاکرا باکسنگ کے مقبول ترین چینل ڈیزن DAZN پر لائیو دکھایا جائے گا۔

عثمان وزیر پہلے پاکستان باکسر ہیں جن کی فائٹ DAZN پر 168 ممالک میں لائیو دیکھی جائے گی۔

عثمان وزیر اس سے قبل اپنی 16 انٹرنیشنل فائٹس میں 11 ناک آؤٹ کے ساتھ ناقابلِ شکست ہیں۔

مزید پڑھیں‌:ایئر کراچی کا کیبن کرو کی بھرتیوں کا اعلان

یہ بھی پڑھیں