Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

جنوبی افریقہ کے نوجوان کرکٹر نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کے نوجوان کرکٹر میتھیو بریٹزکے نے مینز ون ڈے کرکٹ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ کیریئر کے ابتدائی چار میچز میں نصف سنچریز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں میتھیو بریٹزکے نے 88 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی اس کارکردگی نے شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا اور ٹیم کے لیے قیمتی رنز فراہم کیے۔

اب تک اپنے کیریئر کے ابتدائی چار میچز میں میتھیو بریٹزکے نے ایک سنچری اور تین نصف سنچریز کی بدولت مجموعی طور پر 378 رنز بنا لیے ہیں۔ اس شاندار آغاز سے وہ عالمی کرکٹ میں توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:سوزوکی آلٹو کی فروخت میں ایک ماہ کے دوران 75 فیصد کمی، سبب کیا نکلا؟

یہ بھی پڑھیں