Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

ون ڈے کرکٹ میں انگلینڈ کی جانب سے پہلی وکٹ لینے والے سابق فاسٹ بولر چل بسے

انگلینڈ(نیوز ڈیسک)سابق انگلش فاسٹ بولر کین شٹل ورتھ 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

کین شٹل ورتھ نے 1970 سے 1971 کے دوران انگلینڈ کی جانب سے 5 ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ کھیلا۔

وہ 1970-71 کے دورۂ آسٹریلیا میں انگلینڈ کی مشہور ایشز جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوں نے لنکا شائر اور لیسٹر شائر کی نمائندگی کی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کین شٹل ورتھ کا انتقال اس ماہ کے آغاز میں ہوا جبکہ گزشتہ ہفتے لنکا شائر نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا تھا۔

دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کین شٹل ورتھ کو لمبے رن اپ، سائیڈ آن ایکشن اور تیز رفتاری کے باعث جانا جاتا تھا۔

انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں لنکا شائر کے لیے 484 وکٹیں اور لیسٹر شائر کے لیے مزید 99 وکٹیں حاصل کیں۔

کین شٹل ورتھ کو 1971 میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے پہلی ون ڈے وکٹ لینے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

وہ بعد ازاں فرسٹ کلاس امپائر بھی بنے۔ 2021 میں انہیں لنکا شائر کے ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں۔عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 5 ستمبر بروز جمعے کو چھٹی کا اعلان

یہ بھی پڑھیں