Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

سہ ملکی سیریز، افغانستان کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دبئی ( اوصاف نیوز)سہ ملکی سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

شارجہ میں جاری ایونٹ کے میچ کی ٹاس کےلیے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور افغانستان کے قائد راشد خان میدان میں اترے۔

پاکستان کی آج کے میچ میں فتح اور سیریز کے فائنل تک رسائی پر نظریں لگی ہوئی ہیں جبکہ افغانستان جس نے گزشتہ روز یو اے ای کو شکست سے دوچار کیا تھا، وہ دوسری کامیابی کی منتظر ہے۔

یو اے ای کے خلاف میچ میں آرام کےلیے بٹھائے گئے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ حسن علی اور سلمان مرزا فائنل الیون کا حصہ نہیں ہیں۔

پاکستانی حتمی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان،فخر زمان، سلمان علی آغا، محمد نواز، حسن نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

افغانستان کی ٹیم رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زادران، صدیق اللّٰہ اتل، درویش رسولی، کریم جنت، عظمت اللّٰہ عمرزئی، راشد خان، محمد نبی، اے ایم غضنفر، نور احمد اور فضل حق فاروقی پر مشتمل ہے۔
مزید پڑھیں:نوکری کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوز کی تاریخوں کا اعلان

یہ بھی پڑھیں