Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

ٹرائی نیشن سیریز کا چوتھا مقابلہ: افغانستان نے پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیدیا

شارجہ( اوصاف نیوز)3 ملکی ٹی 20 سیریز کے اہم میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دے دیا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے، افغان ٹاپ آرڈر بیٹر ابراھیم زادران 65 اور صدیق اللہ اتل 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستانی میڈیم فاسٹ باؤلر فہیم اشرف نے صرف 27 رنز دے کر 4 وکٹیں اپنے نام کیں، صائم ایوب کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، صفیان مقیم اور محمد نواز کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔

پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، فاسٹ باؤلر سلمان مرزا اور حسن علی کی جگہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے۔

افغانستان کے خلاف جاری میچ میں کامیابی کے صورت میں پاکستان سہ ملکی یریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائےگا۔

قومی ٹی 20 اسکواڈ کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، فخر زمان، صاحب زادہ فرحان اور حسن نواز ٹیم میں شامل ہیں، محمد نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور صفیان مقیم پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان کو 39 رنز سے جب کہ دوسرے مقابلے میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 31 رنز سے شکست دے تھی۔
مزیدپڑھیں:سیلاب ملتان میں داخل، شگاف ڈالنے کے لیے ڈائنا مائٹ نصب، کبیروالا اور شجاع آباد میں متعدد گاؤں زیر آب

یہ بھی پڑھیں