Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

افغانستان کا ہانگ کانگ کو جیت کے لیے 189 رنز کاہدف دیدیا

ابوظبی( اوصاف نیوز)ایشیا کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو جیت کیلئے 189 رنز کا ہدف دے دیا۔

ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

افغانستان نے صدیق اللہ اور عظمت اللہ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 188 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے صدیق اللہ 73 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ عظمت اللہ نے 21 گیندوں پر 53 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ محمد نبی نے 33 رنز اسکور کیے۔

اس کے علاوہ رحمان اللہ گرباز 8، ابراہیم زادران 1، گل بدین 5 اور کریم جنت 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ہانگ کانگ کی جانب سے آیوش شکلا اور کنچت شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ایشیا کپ کے گروپ بی میں شامل ہیں۔

اس سے قبل منگل کو اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کی۔

پاکستان ٹیم ایونٹ میں پنی مہم کا آغاز جمعے کو عمان کے خلاف میچ سے کرے گا۔
مزید پڑھیں‌:اسمارٹ کرکٹ بال کی تیاری

یہ بھی پڑھیں