Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

افغان کھلاڑی کی پاکستانی پلیئرز کیخلاف بدزبانی

شارجہ (اوصاف نیوز )کبھی افغان تماشائی بدزبانی کرتے ہیں تو کبھی افغان کھلاڑی ،شارجہ میں تو بدزبانی کی حدہی ہو گئی ۔

افغان کھلاڑیوں کو ہار برداشت نہ ہوئی ،پاکستانی پلیئرزکیخلاف بد زبانی کی ، میچ ریفری کو شکایت کی تو ،کیا نتیجہ نکلا ؟

تفصیلات کے مطابق شارجہ کے 3 ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میں جہاں افغان تماشائیوں کا رویہ سیکیورٹی حکام کے لئے مسائل پیدا کرتا رہا وہیں کھلاڑیوں کا رویہ بھی غیر مناسب تھا،تمیز تہذیب بھلاکرکئی مواقع پر جب پاکستان جیت کی طرف گامزن تھا افغان کھلاڑیوں نے بدزبانی کرتے ہوئے پاکستانی پلیئرزکو گالیاں دے دی۔

ذرائع کے حوالے سے کہا گیاکہ پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے اس جانب پاکستانی میچ ریفری علی نقوی کی توجہ دلائی لیکن انہوں نے سرزنش کے علاوہ کوئی کارروائی نہیں کی، تاہم پاکستانی کرکٹرز نے جذباتی اور مشتعل ہونے کے بجائے کھیل پر توجہ دی اور 3 میں سے2 میچوں اور فائنل میں افغانستان کو شکست دے دی۔
مزید پڑھیں: میانوالی : الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے تیاریاں مکمل

یہ بھی پڑھیں