Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

35 لاکھ روپے کے کیلے، بھارتی کرکٹ بورڈ مشکل میں، عدالت نے نوٹس جاری کردیا

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) 35 لاکھ روپے مالیت کے کیلے خریدنے پر مشکل میں آگیا ہے۔ اتر پردیش ہائی کورٹ نے مبینہ طور پر فنڈز کے غلط استعمال پر بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے یہ نوٹس کرکٹ ایسوسی ایشن آف اتر پردیش (سی اے یو) کی آڈٹ رپورٹ سامنے آنے کے بعد جاری کیا ہے، جس میں انکشاف کیا گیا کہ کھلاڑیوں کو پھل، خصوصاً کیلے، فراہم کرنے پر غیر معمولی طور پر 35 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔

اس کیس کی سماعت جسٹس منوج کمار تیواری کر رہے ہیں۔ درخواست گزار سنجے راوت اور دیگر نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ کھانے پینے کے نام پر کروڑوں روپے کا غلط استعمال کیا گیا، کھلاڑیوں کو صرف کیلے اور پانی فراہم کرنے کے باوجود خطیر رقم خرچ کی گئی، جو فنڈز کے شفاف استعمال اور کرکٹ بورڈ کی گورننس پر سوالات اٹھاتی ہے۔

عدالت نے اس معاملے پر اگلی سماعت جمعہ، 19 ستمبر کو مقرر کر دی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اسکینڈل بھارتی کرکٹ بورڈ کی ساکھ پر مزید دباؤ ڈال سکتا ہے، جو اس سے قبل بھی کئی تنازعات کا شکار رہ چکا ہے، جن میں آئی پی ایل میں سٹے بازی کا بڑا اسکینڈل بھی شامل ہے۔


مزیدپڑھیں:سیلابی ریلا موٹروے ایم فائیو سے ٹکرا گیا

یہ بھی پڑھیں