دبئی (سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ 2025 کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےجارہے میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن اپ مشکلات کا شکار، کھیل کے پہلے اوور میں صائم ایوب بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے اوور میں محمد حارث 3 رنز بنا کر جسپریت بمراہ کا شکار بنے۔
روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان نے اپنے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی، ٹاس کے موقع پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان علی آغا نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرکے زیادہ سے زیادہ رنز بورڈ پر سجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وننگ اسکواڈ کے ساتھ میدان میں اُتریں گے، اچھی کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں بھارت کے خلاف میچ کےلیے پُرجوش ہیں۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نےکہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کو ترجیح دیتے، ہم بھی آج کے میچ کےلیے کوئی تبدیلی نہیں کر رہے۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے اپنے ابتدائی میچ میں فتح سمیٹ کر 2،2 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔
بھارت نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے قابو کیا تھا۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
سلمان علی آغا کی قیادت میں قومی اسکواڈ میں صائم ایوب، صاحب زادہ فرحان، فخر زمان اور محمد حارث شامل ہیں، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، صفیان مقیم اور ابرار احمد فائنل الیون کا حصہ ہیں۔




