دبئی ( اوصاف نیوز)ایشیا کپ 2025 کے 9ویں میچ میں بنگلا دیش نے افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے، تنزید حسین نے شاندار 31 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی۔
سیف حسن 30 اور توحید ہردوئے 26 بنا کر نمایاں رہے جب کہ افغانستان کے کپتان راشد خان اور نور احمد 2،2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
1️⃣5️⃣4️⃣ on the board for 🇧🇩
🇦🇫 pulled things back and negated a good start by the batters, keeping the opposition to a middling total.
Will the Tigers replicate this bowling effort & eke out a win?#BANvAFG #DPWorldAsiaCup2025 #ACC pic.twitter.com/FwSUoUwmUR— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 16, 2025
واضح رہے کہ افغان ٹیم جیت کی صورت میں سپر فور راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر جائے گی جب کہ بنگلہ دیش کو ایونٹ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے افغانستان کو شکست دینا ہوگی۔
مزید پڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش کی اندرونی کہانی

