دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 میں ‘0’ پر آؤٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک کرلی۔
صائم ایوب ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں بھی اسکور نہ کرسکے اور ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
صائم ایوب ایشیا کپ میں اب تک کوئی رن اسکور نہیں کیا،وہ ایونٹ میں مسلسل تیسری بار صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔
اس سے قبل ایشیا کپ میں صائم ایوب پہلے میچ میں عمان اور دوسرے میچ میں بھارت کے خلاف کھاتہ کھولے بغیر صفر پر پویلین لوٹ گئے تھے۔
1st-ball duck against Oman
1st-ball duck against India
2nd-ball duck against UAEUnwanted start for Saim Ayub in the Asia Cup. pic.twitter.com/5maxzLggEs
— junaiz (@dhillow_) September 17, 2025
ناقص بیٹنگ فارم کی وجہ سے صائم ایوب کو شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب زیادہ مسلسل صفر پر آؤٹ ہونے کا بدترین ریکارڈ پاکستان کے عبداللہ شفیق کے پاس ہے جو مسلسل 4 اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔
مزیدپڑھیں:راولپنڈی : انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان

