Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

ایشیاکپ کے لیے یواے ای میں موجود کرکٹر کے والد انتقال کر گئے

دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ کھیلنے کے لیے یو اے ای میں موجود سری لنکن کرکٹر دنیتھ ویلالاگے کے والد انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے خلاف میچ کے اختتام پر ٹیم منیجر نے دنیتھ ویلالاگے کو ان کے والد کے انتقال کی خبر دی۔

گزشتہ روز افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں دنیتھ ویلالاگے نے 4 اوورز میں 49 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف اپنے چوتھے اوور میں دنیتھ ویلالاگے کو افغان آل راؤنڈر محمد نبی نے مسلسل 5 چھکے لگائے تھے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزجمعہ19ستمبر 2025 سونے کی تازہ ترین قیمت

یہ بھی پڑھیں