نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ویمنز ٹیم سے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کی ٹرافی واپس لینے کا فیصلہ کرلیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق تین روز بھارتی ویمنز ٹیم نے ممبئی میں جنوبی افریقہ کو آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ فائنل میں شکست دے کر میگا ایونٹ کی 52 سالہ تاریخ میں پہلی بار اپنے ملک کو چیمپئن بنوایا۔ کپتان سمیت کھلاڑیوں اور ملک بھر میں شائقین کرکٹ نے اس تاریخی فتح کا جشن منایا اور ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں تاہم بھارتی ویمنز ٹیم سے یہ ٹرافی واپس لی جا رہی ہے، یہ ٹرافی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایک قانون کے تحت واپس لی جائے گی۔آئی سی سی نے 26 سال قبل ایک قانون لاگو کیا تھا کہ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی صرف فوٹو شوٹ اور وکٹری پریڈ کے لیے دی جاتی ہے اور اس کے بعد یہ ٹرافی آئی سی سی کے شوکیس میں واپس چلی جاتی ہے اور اس کی جگہ فاتح ٹیم کو ڈپلیکیٹ ٹرافی دی جاتی ہے۔آئی سی سی کا 26 سالہ اصول اب ویمنز ورلڈ کپ ٹرافی پر بھی لاگو ہوگا۔ یاد رہ کہ چمچاتی ٹرافی کا وزن تقریباً 11 کلو گرام ہے، سونے اور چاندی سے بنی یہ ٹرافی 60 سینٹی میٹر اونچی ہے اور اس کا بالائی حصہ گولڈ گلوب ہے۔ ٹرافی پر اب تک کی فاتح ٹیموں کے نام بھی لکھے ہوئے ہیں۔اب تک کھیلے گئے 13 خواتین ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں آسٹریلیا نے 7 بار، انگلینڈ نے 4 بار اور نیوزی لینڈ اور انڈیا نے 1-1 بار ٹائٹل جیتا ہے۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد گرفتار



