Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

صاحبزدہ فرحان ٹی ٹوئنٹی میں سال میں 100 چھکے مارنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے

راولپنڈی (اوصاف نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم کارنامہ سرانجام دے دیا۔ہفتے کو راولپنڈی میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو7 وکٹ سے ہرا دیا۔

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 128 رنز بنائے۔ تاہم پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی برق رفتار اننگز کے بدولت ہدف 16ویں اوورز میں حاصل کرلیا ۔

صاحبزادہ فرحان نے 45 گیندوں پر 80 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ ان کی اس اننگز میں 5 چھکے شامل تھے۔اس میچ میں صاحبزادہ فرحان نے نئی تاریخ رقم کی اور وہ ایک کلینڈر ائیر کے دوران ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 چھکے مارنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آج پاکستان کا زمبابوے سے مقابلہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: آج بروز اتوار23 نومبر 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

یہ بھی پڑھیں