Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

سابق کھلاڑی مشتاق احمد کی بیٹی کی شادی، معروف کرکٹرز کی شرکت

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز لیگ اسپنر مشتاق احمد کی صاحبزادی نوال کی حال ہی میں نہایت شاندار اور پروقار شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کرکٹرز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

دلہن نوال نے آئس بلیو اور سلور رنگ کا نفیس لہنگا زیب تن کیا جس کے ساتھ دیدہ زیب دوپٹہ ان کے لباس کی خوبصورتی کو مزید بڑھا رہا تھا جبکہ دولہا ٹو پیس سوٹ میں ملبوس نظر آئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asad Ali Photography (@asad_aliphoto)


شادی کی اس تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں سمیت مشتاق احمد کے قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی جن میں مصباح الحق، معین خان، انضمام الحق اور دیگر معروف شخصیات شامل تھیں۔

مہمانوں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مشتاق احمد کو اس خوشی کے موقع پر دلی مبارک باد پیش کی۔ گزشتہ برس انہوں نے اپنی بڑی صاحبزادی حبیبہ کی شادی کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by کُڑمائ (@kudmaai.pk)


واضح رہے کہ مشتاق احمد نہ صرف اپنی شاندار کرکٹ خدمات کے لیے جانے جاتے ہیں بلکہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بطور کوچ بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور آج کل ٹیلی وژن پر بطور کرکٹ تجزیہ کار اپنی رائے کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:تدبیر کا زوال، تقدیر کا ظہور

یہ بھی پڑھیں