میلبورن(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا جب پاکستان کے اسٹار بیٹر محمد رضوان کو سست بیٹنگ کی وجہ سے حکمت عملی کے تحت ریٹائرڈ آؤٹ کر دیا گیا۔ میلبرن رینیگیڈز کے کپتان نے فوری طور پر رضوان کو گراونڈ سے باہر بلایا اور ان کی جگہ دوسرا بیٹر میدان میں اتار دیا۔
محمد رضوان نے اس میچ میں 23 گیندوں پر صرف 26 رنز بنائے، جن میں 9 گیندیں بغیر کسی رن کے گئیں اور یہی وجہ بنی کہ کپتان نے انہیں ٹائم کے حساب سے ریٹائرڈ آؤٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔
Muhammad Rizwan has been retired out by the Melbourne Renegades 👀 #BBL15 pic.twitter.com/AuTGoTIHqb
— KFC Big Bash League (@BBL) January 12, 2026
اس موقع پر کمنٹری باکس میں موجود سابق آسٹریلوی کرکٹر نے بھی کپتان کے فیصلے کی حمایت کی اور کہا کہ یہ اقدام دو اوورز پہلے ہی کر لینا چاہیے تھا۔
کپتان کی جانب سے یہ فیصلہ سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا اور کئی لوگوں نے رضوان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے تو یہ تجویز بھی دی کہ انہیں فوری طور پر ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے۔
مظہر ارشد نے لکھا کہ رضوان وہ پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں جنہیں 20 اوورز کی ٹی 20 کرکٹ میں حکمت عملی کے تحت ریٹائرڈ آؤٹ کیا گیا۔
Rizwan has become the first batter from Pakistan to be retired out for tactical reasons in 20 overs T20 cricket. pic.twitter.com/PHO4WcucSB
— Mazher Arshad (@MazherArshad) January 12, 2026
ارفع فیروز نے لکھا کہ مایک ہیسن اور سلیکشن کمیٹی کو کبھی جوابدہ نہیں ٹھہرایا گیا کہ انہوں نے محمد رضوان کو بغیر کسی وجہ کے ٹیم سے خارج کیا۔ یہ متنازعہ فیصلہ نہ صرف اعتماد کو ٹھیس پہنچا چکا ہے بلکہ رضوان کی کارکردگی پر بھی منفی اثر ڈال چکا ہے۔
ارفع فیروز نے لکھا کہ مایک ہیسن اور سلیکشن کمیٹی کو کبھی جوابدہ نہیں ٹھہرایا گیا کہ انہوں نے محمد رضوان کو بغیر کسی وجہ کے ٹیم سے خارج کیا۔ یہ متنازعہ فیصلہ نہ صرف اعتماد کو ٹھیس پہنچا چکا ہے بلکہ رضوان کی کارکردگی پر بھی منفی اثر ڈال چکا ہے۔وقاص نامی صارف نے لکھا کہ یہ وہ کھلاڑی ہے جسے ہر کوئی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے واپس چاہتا ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ہمارے معروف اسٹار کھلاڑی بابر، رضوان اور شاہین اس ٹورنامنٹ میں مکمل طور پرشرمندگی کا سبب بنے ہیں۔رابعہ نامی صارف نے کہا کہ یہ واقعی شرمناک ہے، رضوان کو دوبارہ ٹی20 کرکٹ میں جگہ نہیں ملنی چاہیے۔
مزیدپڑھیں:اب چاند پر بھی وقت ناپا جاسکے گا، چین نے سوفٹ ویئر تیار کرلیا



