Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

جب آپ کو پتا چلے کہ آپکی ایکس کی دوبارہ شادی ہورہی ہے؛ علی ترین کا ملتان سلطان کی نیلامی پر ردعمل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان کی نیلامی کے باضابطہ اعلان کے بعد ملتان سلطان کے سابق مالک علی ترین نے منفرد ردعل دیا۔

پاکستان سپر لیگ 11 میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان سلطان کے معاملات پہلے خود چلانے کا اعلان کیا اور اب پی سی بی نے پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی کا بھی باضابطہ اعلان کردیا۔

اس سلسلے میں باقاعدہ اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ملتان سلطانز خریدنے کے خواہشمند 30 جنوری تک بڈز جمع کراسکتے پیں۔

ملتان سلطانز کی نیلامی کے لیے باقاعدہ اشتہار جاری کرنے کے بعد ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے منفرد انداز میں ردعمل دیتے ہوئے تصویر شیئر کی۔

اپنی شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ انہوں نے ملتان سلطان کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ جب آپ کو پتا چلے کہ آپ کی ایکس دوبارہ شادی کر رہی ہے۔


صارفین کی جانب سے بھی ان کے اس طرح کے ردعمل پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

یاد رہےکہ پی سی بی نے معاہدے کی خلاف ورزی اور پی ایس ایل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مہم پر ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کو نوٹس جاری کیا تھا جس پر علی ترین نے ٹیم سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے قانونی نوٹس پھاڑ دیا تھا۔
مزیدپڑھیں:مئی کی جنگ میں پاکستان کی فتح،بھارتی آرمی چیف نے اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرلیا

یہ بھی پڑھیں