Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

شعیب ملک نے پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ کے سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ (PSL) میں بطور کھلاڑی اپنے سفر کے اختتام کا اعلان کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ PSL کے دوران گزارے گئے ہر لمحے اور میدان کے اندر اور باہر بننے والی دوستیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

شعیب ملک نے لکھا کہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے 10 سالہ سفر میں بے شمار یادگار لمحات دیکھے اور شاندار تعلقات قائم کیے، جو ان کے لیے ہمیشہ قیمتی رہیں گے، اب وقت آ گیا ہے کہ وہ بطور کھلاڑی اس سفر کو ختم کریں۔

تاہم شعیب ملک نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ کرکٹ کے لیے ان کا جذبہ اور کھیل کی بہتری کے لیے کام کرنے کی خواہش ہمیشہ برقرار رہے گی۔

ان کے مطابق وہ مستقبل میں بھی کسی نہ کسی انداز میں کرکٹ کی خدمت کرتے رہیں گے۔

آخر میں شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ PSL نے انہیں بے شمار مواقع، یادیں اور عزت دی، جس پر وہ ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔

شعیب ملک کے اعلان کے بعد کرکٹ شائقین اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے انہیں شاندار کیریئر پر خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔


مزیدپڑھیں:آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور کاروباری افراد کیلئے ریلیف متوقع

یہ بھی پڑھیں