لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان نے ٹی20 سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا ہے، ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی 4 وکٹیں گرگئی ہیں۔
آج کا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔ ٹاس جیت کر پاکستان نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ابتدائی اوورز میں فخر زمان 7 گیندوں پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سلمان آغا صرف 3 گیندوں پر 5 رنز بنا سکے، تاہم صائم ایوب نے شاندار جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 56 رنز بنائے، جس میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
بابراعظم نے ذمہ دارانہ انداز میں 36 گیندوں پر 50 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ خواجہ نافے نے 12 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔ شاداب خان نے 19 گیندوں پر 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پاکستان کو 200 رنز کے قریب پہنچایا۔ فہیم اشرف نے 4 گیندوں پر 10 رنز بنا کر اننگز کا اختتام کیا۔
پاکستان کی اننگز میں مجموعی رن ریٹ 10.35 رہا، اور آخری اوورز میں اضافی 4 رنز شامل ہوئے۔
آسٹریلوی بولرز میں بین دوروشوئیس نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ میتھیو کوہن مین، میتھیو شارٹ، کوپر کونوولی اور کیمرون گرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو پہلے ہی 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہاکہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے مطابق فخر زمان، خواجہ نافع اور شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے پاس پانچ اعلیٰ معیار کے اسپن بولرز موجود ہیں، آخری میچ جیت کر سیریز میں وائٹ واش کی کوشش کریں گے۔
مزیدپڑھیں:بلوچستان: دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

